پرویزخٹک تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین منتخب

پشاور (بیورورپورٹ)پرویزخٹک کوتحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی کور کمیٹی کا اجلاس پرویز خٹک کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چیئرمین ،محمود خان کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا، کور کمیٹی نے ضیا خان بنگش کو پارٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا آنےوالے انتخابات میں تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے،پارٹی میں سب کےلئے دروازے کھلے ہیں،پرویز خٹک نے کہا انتخابات کی تیاری کےلئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ کر کے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں، مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے کریں گے۔

محمود خان نے کہا تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اکٹھا ہونا ثبوت سب ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں امن چاہتے ہیں۔