سویلینز کے فوجی ٹرائل کیس میںپھر فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےخلاف کیس میں ایک بار پھر فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست میںاستدعا کی گئی سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس مفاد عامہ کا ہے لہذا فل کورٹ کو سننا چاہیے،درخواست گزار کرامت علی کے وکیل فیصل صدیقی نے مزید موقف اختیار کیاماضی میں بھی فوجی ٹرائل کیس 9 ممبرز بنچ یا فل کورٹ نے ہی سنا ، وفاقی حکومت نے بھی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی جس کو مسترد کر دیا گیا۔