شر ح سود22فیصد پر برقراررکھنے کااعلان،مہنگائی میں کمی آئے گی،سٹیٹ بینک

کراچی (بیورورپورٹ)شر ح سود22فیصد پر برقرار،سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ،فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا شرح سود 22 فیصد برقرار رہے گی، مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ،آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بتدریج کم ہوگی اور دوسری ششماہی میں تیزی سے کمی آئے گی،اندازوں کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی 29 فیصد رہے گی، ہدف 5 سے 7 فیصد تک لانا ہے، ہدف مالی سال 2025 تک پورا ہو جائےگا، اگلے سال گروتھ 2 سے 3فیصد تک رہے گی۔

جمیل احمد نے مزید کہا23 جون 2023 سے درآمدات پر سے تمام پابندیاں ہٹا دیں، زر مبادلہ ذخائر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ، حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاونٹ میں بہتری دیکھی گئی، دسمبر تک زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آئے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہاجولائی میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے ادا کیے، مستقل و ٹھوس معاشی ترقی کی ضرورت ہے،مستقل میں معاشی ترقی ملکی و بین الاقوامی حالات پر منحصر ہے، معاشی ترقی کیلئے مانیٹری سطح پر اقدامات لے رہے ہیں، معاشی ترقی کم ہو لیکن ٹھوس و مستقل ہو، معاشی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جمیل احمد نے مزید کہاآئی ایم ایف نے ریٹ بڑھانے کی شرط نہیں رکھی،عالمی مالیاتی فنڈ نے کہامعاشی صورتحال کے مطابق پالیسی ریٹ طے کیا جائے، مانیٹری سٹانس مارکیٹ کے مطابق ہے،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے،آئی ایم ایف شرائط پر عمل کررہے ہیں۔