لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کامیابی اور شہرت کوئی آپ کو پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا بلکہ اس کےلئے لگن کے ساتھ جدوجہد کرنا پڑتی ہے ، اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی طرح کا کردار نبھائے تو اس میں حقیقت کا گمان ہو ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں نام بنانا بڑا محنت طلب کام ہے اور میںنے اس کےلئے دن رات ایک کیاہے ۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں جب نام بن جاتا ہے تو اس کا بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے کیونکہ لوگوں کی آپ سے توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میںکسی بھی پراجیکٹ میںپہلے کردار کو دیکھتا ہوں اور یہ جائزہ لیتا ہوں کہ یہ میری شخصیت کے ساتھ میل بھی کھاتا ہے یا نہیں ۔ویسے بھی آپ کو کسی پراجیکٹ میں ایسے ہی کاسٹ نہیں کر لیا جاتا بلکہ ڈرامہ بنانے والے کے پاس کسی بھی اداکار کے حوالے سے مکمل معلومات ہوتی ہیں ۔
کامیابی اور شہرت کوئی آپ کو پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا : نعمان اعجاز
















