راولپنڈی (بیورورپورٹ)عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا،سمابیہ طاہر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے 3 اگست تک شناخت پریڈ کےلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ریمانڈ کی استدعا مسترد،پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر اڈیالہ جیل منتقل
















