بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر ایڈوانس ٹیکس

اسلام آباد (بیورورپورٹ) بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا ۔

ایف بی آرسرکلرکے مطابق بینک سے 50 ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی،50ہزار 500روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا،55ہزارروپے نکلوانے پر330روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا،ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا،پاکستان میں غیرملکی سفارتکاریا سفارتی مشن ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔