اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی اے سی ورکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہاہے منشیات فروشی پر سزائے موت ختم کرنے سے گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا منشیات فروشوں کی سزائے موت ختم کرنے کی قانونی سازی انتہائی افسوس ناک ہے، آئس و ہیروئن بیچنے والوں کو پھانسی ہونی چاہیے اگر پھانسی ختم کی تو گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہااپنے بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟ یونیورسٹی کے بل پر بل پاس کر رہے ہیں،آپ اسلامی قوانین کےخلاف کام کر رہے ہیں، آج کل عجیب قسم کی قانون سازی ہو رہی ہے، قانون سازی کے وقت کوئی سینئر رہنما موجود ہی نہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے کہاخواجہ آصف کی بھی بہن اور بیٹی ہے پہلے پہلے اپنے اندر تنقید کا حوصلہ پیدا کریں،آپ کو پالیشیے چاہیں ہم پالیشیے نہیں، عوام نے منتخب کیا۔
منشیات فروشی پر سزائے موت ختم کرنے سے گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی،چیئرمین پی اے سی
















