ڈالر سستا،سٹاک مارکیٹ تیز، 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

کراچی(بیورورپورٹ)ڈالر سستا،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو ایک روپیہ کم ہو کر 291 روپے رہا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

100 انڈیکس 394.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 47076.99 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا،حصص مارکیٹ میں 2 سال سے زائد عرصے کے بعد 47 ہزار کی حد بحال ہوئی،سرمایہ کاروں کو 70 ارب کافائدہ ہوا۔