نیازی بہادری دکھائیں،ٹرائل کاسامنا کریں،عطا تارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے نیازی بہادری دکھائیں اورٹرائل کاسامنا کریں،تاخیری حربے مزید نہیں چلیں گے ، چیئر مین پی ٹی آئی کو چوری کا حساب دینا ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاحتمی ٹرائل کو رکوانا اور خلل ڈالنا انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کے مترادف ہے،جواب نہ دینے ،ثبوتوں کو چھپانے کےلئے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت پیش نہ ہو کر ثابت کر دیا توشہ خانہ چوری کا جواب نہیں دینا چاہتے،راہ فرار اختیار کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،تمام گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ،ٹرائل آخری مراحل میں ہے۔