لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ میں کسی ایک صوبے کی ثقافت کا نمائندہ نہیں بلکہ میں پاکستان کی ثقافت کا نمائندہ ہوں ، میری پہچان کوئٹہ پی ٹی وی سے ہوئی لیکن میں پی ٹی وی کے دیگر مراکز پر بھی کام کر چکا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں ، میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اس کے بعد میری کوئی شناخت ہے ۔ایوب کھوسو نے بتایا کہ مجھے مجھے ہر طرح کے کھانے بنانے میں عبور حاصل ہے اور میں دوستوں کےلئے اپنے ہاتھوں سے کھانا پکاتا ہوں۔
کسی ایک صوبے نہیں سارے پاکستان کی ثقافت کا نمائندہ ہوں: ایوب کھوسو
















