اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی مقدمات میں شامل تفتیش،جے آئی ٹی میں پیش،2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی،سابق وزیر اعظم جے آئی ٹی پیش ہونے کیلئے ڈی آئی جی آفس اسلام آباد پہنچے۔
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ ، تھانہ شہزاد ٹاون کے 2، 2، تھانہ بہارہ کہو، سیکرٹریٹ، مارگلہ، رمنا، ترنول، کراچی کمپنی اور کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمات میں طلب کر رکھا تھا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور حساس اداروں کے افسروں پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے تمام سوالات کے جوابات دئیے ،بیان ریکارڈ کرواپس چلے گئے،جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔
چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی مقدمات میں شامل تفتیش،2گھنٹے تک پوچھ گچھ
















