ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاوس ،ڈیجیٹل لیب کا سنگ بنیاد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاو¿س ،ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہااقدام کا مقصد سستی سینما رسائی متعارف کرا کر پاکستان میں مووی میجک کی رونق کو بحال کرنا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہاریڈیو پاکستان ہر پاکستانی کو عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کےلئے فلم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی روح ڈالنے ،جدت طرازی کےلئے نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو، موسیقی کی دھنوں کی میپنگ اور عالمی معیار کے پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا پاکستان بھر میں آغاز کر رہا ہے۔