لاہور(نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم کاامیدوار نامزد کردیا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے،الیکشن پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کےخلاف لڑیں گے۔
علیم خان نے کہااگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر ترین ہوں گے،تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے، عید کے بعد بہت سارے لوگ جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نکما اور بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا صوبے کا انتظام بزدارکے پاس نہیں فرح گوگی کے پاس تھا،ہر چیز کا فیصلہ مرشد کرتا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کو ایماندار نہیں سمجھتا ،سب کو دھوکہ دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم کاامیدوار نامزد کردیا
















