تھلاپتی وجے نے معاوضے کی دوڑ میں سلمان خان اور شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (مشرق نیوز) ساﺅتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھلاپتی وجے بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساﺅتھ کے ایکشن سٹار وجے نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھاری معاوضہ لےکر پچھلے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام موضوع بحث آیا ہے تو ہر طرف سے واضح جواب کے بجائے اندازے اور مفروضے ہی سامنے آئے ہیں۔ایسا لگتا ہے اب اس سوال کا جواب مل ہی گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھلاپتی وجے اپنی اگلی فلم کیلئے 200 کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔ اداکار نے وینکٹ پربھو کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی اگلی فلم کیلئے بھاری معاوضہ طلب کیا جس کے بعد وہ بھارت بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے نے اپنی اگلی فلم کےلئے جو معاوضہ طلب کیا ہے اتنا تو بالی ووڈ کے خانز اور نہ ہی کسی دوسرے بڑے سٹار کو دیا گیا ہے۔ساﺅتھ کے ایکشن سٹار اس وقت اپنی اگلی فلم ’لیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے لوکیش کناگراج ڈائریکٹر کر رہے ہیں، جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔وجے نے اسکے بعد کچھ وقفے کے بعد اپنی اگلی فلم کیلئے اگست میں مصروف ہوجائیں گے، یہی وہ فلم ہے جس کےلئے انہوں نے بھاری معاوضہ طلب کیا ہے۔اگر یہ خبر سچ نکلی تو وجے یقینی طور پر ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن جائیں گے، یہ سنگ میل اب تک کوئی بھی بھارتی فلم سٹار عبور نہیں کرسکا ہے۔