رقص کا بہت شوق مگر والدین کی طرف سے اجازت نہیں: علیزے شاہ

کراچی (مشرق نیوز) اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں رقص کرنے کی والدین کی طرف سے اجازت نہیں۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کیلئے ابھی کم عمر ہوں اور والدین نے رقص کرنے کی اجازت نہیں دی۔علیزے شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی، اس کیلئے مجھے اعتماد بڑھانا ہوگا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ان کی فلم مولا جٹ ابھی تک نہیں دیکھی۔سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق علیزے شاہ نے کہا کہ جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں وہاں 10 لوگ برائی کرتے ہیں، ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہیے، شاید پاکستانی قوم آج کل دباو¿ کا شکار ہے، شاید اس وجہ سے بھی وہ اداکاراﺅں کو وہ احترام نہیں دے رہی جو ان کا حق ہے۔