ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے اپنی شادی کے موقع پر بنائی گئیں خاندان کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ کرن نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی اہلیہ دریشا اچاریہ اور ان کے دادا دھرمیندر، دادی پرکاش کور (دھرمیندر کی پہلی بیوی) دولہا دلہن کی پشت پر کھڑے ہیں۔ جبکہ کرن کے والدین سنی دیول اور پوجا دیول سمیت دیگر اہل خانہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ ان تصاویر کے ساتھ کرن نے جو کیپشن تحریر کیا وہ کچھ یوں ہے، اپنے خاندان کی جانب سے بے پناہ محبتوں، دعاﺅں اور سپورٹ پر ہم دونوں انتہائی مشکور ہیں۔واضح رہے کہ کرن دیول کی اتوار 18 جون کو گرل فرینڈ دریشا اچاریہ کے ساتھ شادی ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے علاوہ متعدد سلیبریٹیز بشمول سلمان خان، عامر خان، پریم چوپڑا اور شتروگھن سنہا نے شرکت کی۔جبکہ نوبیاہتا جوڑے نے اسی شام ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کپل شرما اور ان کی اہلیہ جینی چھترا نے موجود تھے۔
دھرمیندر پوتے کی شادی پر اپنی پہلی اہلیہ پراکاش کور کے ساتھ
















