فرح گوگی کیخلاف شکایات کاانبار،نیب نے متاثرین کو بلالیا

لاہور( نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم نے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فرحت شہزادی عرف فرح گوگی و دیگر ملزموں کےخلاف شکایات درج کرانے کےلئے نیب آفس لاہور بلوا لیا۔

سابق خاتون اول بشری کی دوست فرحت شہزادی کےخلاف کیس کے معاملے میں گوجرانوالہ میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین نیب ٹیم کے پاس شکایات لےکر پہنچے،متاثرین کے مطابق جعلی مالکانہ حقوق دے کر بکنگ کی جاتی رہی جبکہ قبضہ ملا نہ رقوم واپس ہوئیں ،مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے بھا گ گئے۔