نارووال (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں، بجٹ کی منظوری بھی اتحادیوں کے اتفاق رائے سے ہوئی،ن لیگ صورتحال نہ سنبھالتی توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،پاکستان کو دیوالیہ نہیں ہونے دیا، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے جس کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ۔
نارووال میں تعمیراتی ڈویژن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا 2018ءکی تبدیلی عوام کیلئے ڈراو¿نا خواب بن گئی،اناڑی ،ناتجربہ کار کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، نیازی نے اپنے سرپرستوں ، ڈونرز کو بنی گالہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے کھلی چھٹی دی، عوام کو لوٹنے کا پرمٹ دیا گیا، نتیجے میں تمام سرمایہ کار دوڑ گئے، ترقی کے تمام منصوبے بند ہوگئے۔
وفاقی وزیر نے کہاوزیراعظم کی قیادت میں کوشش کر رہے ہیں تمام فیصلے اتفاق سے کیے جائیں،اتحادی حکومت کے فائدے اور نقصان بھی ہوتے ہیں، بجٹ سمیت ہر فیصلے میں اتحادیوں کو شریک رکھا، پاکستان اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔
بجٹ کی منظوری اتفاق رائے سے ہوئی،پاکستان کو بچانے کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا،احسن اقبال
















