نگراں وزیر اطلاعات کے پی کا وال آف شیم بنانے کا اعلان

پشاور(بیورورپورٹ)نگراں وزیر اطلاعات کے پی فیروز جمال شاہ نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیروز جمال شاہ نے کہاوال آف شیم ریڈیو پاکستان سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی،تمام شرپسندوں کی تصاویر لگائیں گے،9 مئی کے احتجاج میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لایا جائےگا،وال پر آنےوالے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔