کلرکہار میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،خواتین،بچوں سمیت13افرا د جاں بحق

راولپنڈی(بیورورپورٹ)کلرکہار میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،خواتین،بچوں سمیت13افرا د جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوںو لاشوں کوٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا،متعدد زخمیوں کی حالت ناز ک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔