لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجٹ تجاویز پیش کردیں، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری، نائب صدر عدنان خالد بٹ ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ابراہیم شیخ، وسیم یوسف، مجاہد مقصود بٹ، میاں عتیق الرحمن اور خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا حکومت معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے،ملک کی موجودہ صورتحال سے سب واقف ہیں،مشکل صورتحال سے نکلنے کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،آئندہ وفاقی بجٹ کاروبار دوست ہوگا، کوشش کریں گے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے لیکن آئی ایم ایف کی وجہ سے ہاتھ بندھے ہیں،بلیم گیم کی بجائے ملک کو آگے لےکر جانا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہاآئی ایم ایف پروگرام میں وقت لگ رہا ہے لیکن نویں جائزہ پروگرام کےلئے کام مکمل کرلیا ،عمران حکومت کی وعدہ خلافی سے ملک کو نقصان پہنچا،پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا،مشکل حالات سے جلد نکل آئیں گے،بروقت ادائیگیاں حکومت کی ترجیح ہے،لاہور چیمبر کے صدر نے زرمبادلہ بحران پر قابو پانے کےلئے مقامی کرنسی کی تجارت اور بارٹر ٹریڈ میکانزم جیسے اقدامات کی سفارش کردی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















