فواد چودھری ایک قدم اور آگے، ٹوئٹر سے عمران خان کی تصویر ہٹادی

لاہور(خبر نگار)تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ہٹادی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کور تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے امریکی مصنف کے قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کور میں لگائی، امریکی مصنف کا قول ہے استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں۔