اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،شیریں مزاری نے پی ٹی آئی اورسیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں انڈرٹیکنگ بھی جمع کرا دی ،ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد کےخلاف ہوں۔
شیریں مزاری نے مزید کہاسیاست چھوڑ رہی ہوں، تحریک انصاف یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی۔
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،شیریں مزاری کاپی ٹی آئی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
















