سٹیٹ بینک اور وفاقی وزیر خزانہ خدارا ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کریں:تاجر رہنماﺅں کی دردمندانہ اپیل
لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے اضافہ ، اوپن مارکیٹ میں قیمت 306 تک پہنچ گئی ہے۔ایک طرف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کا وعدہ کیاتھا دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ روزنامہ” مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کاروباری برادری کے اہم رہنماو¿ں نے کہا کہ سٹیٹ بینک اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کریں۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، پیاف چیئرمین فہیم سہگل لاہور بزنس فرنٹ کے امجد چوہدری، اےف پی سی سی آئی کے سابق رےجنل چیئرمین ڈاکٹر ارشد،منظورالحق ملک،لاہور ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے آصف خان سٹی ٹریڈرز کے فےاص شیخ تاجر رہنما راجہ حسن اختر،مےاں سلیم اورحاجی منیر نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ معیشت کے تمام شعبوں کو متاثر کرےگا جس سے معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کو روپے کی قدر کو کمزور کرنے والے عوامل پر فورا قابو پانا ہوگاجس سے کاروباری برادری کا اعتماد بھی بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران روپے کی قدر میں40 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے ، چونکہ پاکستان بڑی مقدار میں تیل، کھاد، اشیائے خورد و نوش، مشینری اور صنعتی خام مال درآمد کرتا ہے اسلئے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کاروباری شعبہ کیلئے شدید مشکلات پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدی شعبے کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ درآمدی خام مال کی لاگت اسی قدر بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت پہلے ہی بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے دوچار ہے ، روپے کی قدر مں کمی سے تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں مزید کمی آئے گی جس سے اثر حکومت کے ٹیکس ریونیو پر بھی پڑےگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان روکنے کیلئے جلد از جلد حرکت میں آئے۔ انہوں نے حکومت کو مزید تجویز دی کہ وہ توانائی کے منصوبوں پر توجہ دے، اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے اور ملک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ترقیاتی اخراجات کم کرے۔
















