الیکشن کمیشن کابڑا فیصلہ،عام انتخابات 2017کی مردم شماری پر ہی کرانے کااعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کابڑا فیصلہ،عام انتخابات 2017کی مردم شماری پر ہی کرانے کااعلان کردیا،الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے عام انتخابات پرانی مردم شماری پر کی گئی حلقہ بندیوں پر ہی ہوں گے،نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

حلقہ بندیوں ، ووٹر لسٹوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، انتخابات میں ساڑھے 12 کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،قومی اسمبلی کی 272 کی بجائے 266 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے، فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کی قومی اسمبلی میں 6 نشستیں کم ہوگئیں، پنجاب اسمبلی 297، بلوچستان اسمبلی 51 ،سندھ اسمبلی 130، خیبرپختونخوا کی 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔