بیرون ملک منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایف آئی اے ان ایکشن،بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا،سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے۔

منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ریڈ نوٹسز جاری کیے جائیں گے،بیرون ملک سے منفی پروپیگنڈا کرنا پیکا ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی تصور ہوگا، انٹرپول و متعلقہ سفارتخانہ ریڈنوٹس پر معاونت کریں گے۔