انسپکٹر اقبال خان نے جرا¿ت اور بہادری کی نئی داستان رقم کی:آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی پولیس کے بہادر غازی ایس ایچ او انسپکٹر اقبال خان کی عیادت کیلئے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر اقبال خان کو گلے لگایا، پیار کیا، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر غلام فرید سے انسپکٹر اقبال خان کے علاج معالجے بارے آگاہی حاصل کی، ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او سرگودھا کو انسپکٹر اقبال خان کے لئے فوری امدادی رقم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے غازی انسپکٹر اقبال خان کے لئے مزید 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا، آئی جی پنجاب نے غازی انسپکٹر کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر اقبال خان محکمہ پولیس میں جرا¿ت اور بہادری کی نئی داستان رقم کی، شاندار کارکردگی پر حکومت سے میڈل کی سفارش کریں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اقبال خان کے علاج معالجے اور بحالی صحت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائےگی۔ آئی جی پنجاب نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر اقبال خان کو سرکاری ایمبولینس میں ان کے گھر پہنچانے کی ہدایت دی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اقبال خان ایس ایچ او تھانہ پیر پہائی میانوالی تعینات تھے۔ انہیں پہاڑی علاقے میں اشتہاری ڈاکوو¿ں پر ریڈ کے دوران جسم کے مختلف حصوں پر 05 گولیاں لگیں، غازی انسپکٹر اقبال خان کو وزیراعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے میانوالی دورہ کے بعد لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، انسپکٹر اقبال خان نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور صحت یابی کے بعد اشتہاری ڈاکوو¿ں کے گرفتاری کے لئے دوبارہ اسی جوش و جذبے سے کوشش کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔