سی بی ڈی پنجاب کی قابلیت پر پورا یقین اور بھروسہ ہے : خواجہ سعد رفیق

لاہور (اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن سائٹ کا دورہ کیا ۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے خواجہ سعد رفیق کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب بولیوارڈ کی تکمیل کے بعد باب پاکستان والٹن روڈ اَپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا گیا۔سی بی ڈی پنجاب بورڈ نے حالیہ دنوں میں منصوبے کےلئے 23 ارب کی منظور ی دی تھی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب کی قابلیت پر پورا یقین ہے۔ جس طرح کلمہ انڈرپاس ری ماڈلنگ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا اسی کو بھی ویسے ہی مکمل کریں ۔باب پاکستان والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ والٹن روڈ کے رہائشیوں کے ٹریفک جام، سیوریج جیسے دیرینہ مسائل حل کرےگا۔ امید ہے کہ سی بی ڈی اس منصوبے کو وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق بروقت مکمل کرےگا۔خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی فیز ون کو فیز ٹو والٹن سے ملانے کےلئے مین کوریڈور بنا یا جائےگا۔ ریلوے لائنز کےلئے انڈرپاس بنایا جائےگا ۔ والٹن روڈ کی توسیع میںڈرین اے ڈے سی نالہ کو بھی دوبارہ بنایا جائےگا ۔مین ڈرین کی آپ گریڈیشن سے ڈیفنس والٹن روڈ کے سیوریج مسائل حل ہوں گے ۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے کہا کہ سی بی ڈی لاہور کے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر رہا ہے ،لاہور کی ترقی میں سی بی ڈی پنجاب کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔