فیصل آباد (بیورورپورٹ) پولیس نے ضمنی رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب سمیت مزید 95 ملزموں کو نامزد کر دیا،رپورٹ میں رانا ثنا کے مخالف الیکشن لڑنے والے سابق ایم این اے چودھری نثار جٹ بھی شامل ہیں جبکہ پی پی 118 سے ندیم آفتاب سندھو کو نامزد کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار 70 ملزموں کے 161 بیان کے بعد 95 ملزموںکے نام شامل کیے گئے ، تھانہ سول لائن میں 300 نامعلوم افراد کےخلاف ایس ایچ او عبدالجبار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے،فرخ حبیب، ڈاکٹر نثار جٹ، آفتاب سندھو سمیت تمام ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
جلاﺅ گھیراﺅ کیس،ضمنی رپورٹ میں فرخ حبیب کانام بھی شامل
















