عمران کا سائفر سے شروع سفرامریکی مدد پر ختم ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے ذوالفقار بھٹو نے 1974 میں کشمیریوں کو آئین دیا،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور نانا کا مشن آگے بڑھایا اور ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ،سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے ،عمران خان کا سفر امریکی سائفر سے شروع ہو کر امریکی مدد پر ختم ہوا،امریکہ کے پاﺅں پڑ گئے ،امریکہ ٹرمپ، پاکستان عمران خان، بھارت پر مودی کا مسلط ہونا دنیا کی بدقسمتی ہے ۔

عمران خان کی جماعت بی جے پی کی کاپی ہے، پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے آئین و قانون کے تحت فیصلے ہوں گے ،پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پارٹی شمولیت کا فیصلہ قیادت کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔