لاہور،اسلام آباد،ملتان(خبر نگار،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو مزید جھٹکے،ملک امین اسلم،ڈاکٹر امجد،ملتان سے 6سے زائد سابق اراکین اسمبلی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت و بلین ٹری سونامی کے سربراہ ملک امین اسلم نے کہا ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا،ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا اب ایجنڈے کےساتھ مزید نہیں چل سکتا، ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں انہوں نے جماعت کو گہری کھائی میں پھینک دیا،ملک امین اسلم نے مزید کہافوجی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا،ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیا،شہدا کی یادگاروں، ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا، پارٹی لیڈر شپ کو سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھی، پارٹی چھوڑنے کے معاملے پر مجھ پر کسی کا کوئی دباو نہیں ۔
علاوہ ازیںتحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلا ن کرتے ہوئے کہا 9مئی کے واقعات افسوسناک ہیں،سب کچھ دیکھ کربہت تکلیف پہنچی،ادھر ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 سابق اراکین صوبائی اسمبلی ظہیر الدین، عون ڈوگر، عبدالحئی، ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری، سجاد چھینہ اور قیصر مگسی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا۔
اشرف رند نے کہا 9 مئی کو جو کچھ ہوا مذمت کرتے ہیں، سب سے پہلے ریاست پھر سیاست ہے، ریاست ہے تو سیاست ہے عوام ،اداروں کو سامنے کھڑا کرنا انتشار ہے،کور کمانڈر ہاوس لاہور و دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، تمام پاکستانیوں سے کہوں گا مذمت کریں، افواج سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔
ظہیر الدین علیزئی نے کہاشر انگیزی کا حصہ نہیں ہوں گے،سابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر مگسی نے کہا 8 سے 10 لوگ نہیں ،عوام کی ترجمانی کررہے ہیں، 9 مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے،ملک کی حفاظت کرنے والوں پر حملہ کیا گیا ، فوج کی گاڑیاں جلائی گئیں، ملک کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک جائیں گے۔
الوداع پی ٹی آئی!،امین اسلم،ڈاکٹر امجد،6سے زائد سابق اراکین اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑ دی
















