سیاست کالبادہ اوڑ ھ کر ملک،عوام دشمنی کرنےوالے کابندوبست کریں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میںمریم اورنگزیب نے کہابندوبست ہو رہا ہے آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے،ریاست پر حملہ آور نہ ہو،بندوبست ہو رہا ہے آئندہ شہدا،غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے،تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ،تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہالوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح ملک پر حملہ آور نہیں ہوا، سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاملکی معیشت کو چھوڑا نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا ، بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی ،بندوبست ہو رہا ہے آئندہ کسی کو ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔