لاہور(خبر نگار)سابق وزیر اعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے 2ہفتوں کے اندر سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے،عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیامعاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا تحریک انصاف کےخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جو مرضی کر لے تحریک انصاف کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
اجلاس میں تحریک انصاف نے پنجاب میں عوامی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت 18مئی کو مرید کے میں جلسہ ہوگا ،عمران خان خطاب کریں گے،عمران خان نے گوجرانوالہ مرید کے کے ٹکٹ ہولڈرز کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کی بھی ہدایت کردی،اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماوں و کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔
دوہفتوں میں سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، عمران خان
















