دہشتگرد سے کسی صور ت مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں،جاوید لطیف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے بتایا جائے کیا تمام ادارے اے پولیٹیکل ہوگئے ،کہا جارہا ہے 9 مئی کے واقعات میں ایجنسیاں ملوث تھیں ،گرفتاری کی صورت میں ردعمل کی ایک سال سے تیاری کی جارہی تھی اگر ایک ادارہ اے پولیٹیکل ہوگیا تو دوسرا پولیٹیکل کیوں نہیں ہورہا ؟،کیا کبھی ہوا ڈاکوﺅں کا سربراہ خود ہر جگہ ڈاکہ مارنے جاتا ہے،فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے تو مجرم ٹھہرے، حملہ کرانے والا کیسے مجرم نہیں ہوگا ؟۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاخصوصی عدالتیں 9مئی کے واقعات کا ٹرائل کریں،مجھے پوچھا جاتا ہے نوازشریف واپس کیوں نہیں آرہا،میں پوچھتا ہوں عمر عطا بندیال اور چھوٹی عدالتوں کے فیصلوں کے بعد بھی نوازشریف کیسے واپس آجائیں ،بتایا جائے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو کیوں چھوڑا جارہا ہے،نیازی آج بھی کچھ قوتوں کا آلہ کار ہے ،رعایات مل رہی ہیں،دہشتگرد سے مذاکرات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔