اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک بار پھر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون جبکہ رواں سال 2023 میں ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں۔نائلہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ میں بتایا کہ 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر وہ شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچیں۔گزشتہ ماہ اپریل میں نائلہ کیانی نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ہمراہ نیپال میں واقع آٹھ ہزار 91 میٹر بلند چوٹی انا پورنا کو سر کیا تھا۔نائلہ کیانی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جو دو سال کے عرصے میں 8 ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماونٹ ایورسٹ سر کر لیا
















