دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا: سردار تنویر الیاس

مظفر آباد ( ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے عمران خان کے 2 چہرے ہیں۔


اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔

عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے جو چیز عمران خان کے حق میں ہو اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا قومی اداروں پر ایسے حملے کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔