لاہور(اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال منصب چھوڑ دیں اور ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہاچیف جسٹس صاحب کو قومی خزانے کے 60ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔
ملک کی اہم ترین و حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو فتنے کی ڈھال بنے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔
چیف جسٹس پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں،مریم نواز
















