پورا پاکستان سراپا ا حتجاج ،بلوائی کہنا عوام کی توہین ہے،فوادچودھری

لاہور (خبر نگار)سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہاہے پورا پاکستان سراپا ا حتجاج ،بلوائی کہنا عوام کی توہین ہے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا آپ نے زندگی میں کبھی الیکشن نہیں لڑا، عوام میں مقبولیت کیا ہوتی ہے آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتا،ظلم کا سورج ڈوبے گا اور فتح عوام کی ہو گی،یہی وجہ ہے آپ نے خصوصی طیارہ تیار رکھا ہے جس پر فوراً فرار ہو سکیں۔