کور کمانڈر ہاﺅس لاہور پر حملے میں پی ٹی آئی قیادت ملوث،آڈیوزلیک


لاہور(کرائم رپورٹر)کور کمانڈر ہاﺅس لاہور پر حملے میں پی ٹی آئی قیادت ملوث،گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا سارا،رہنماﺅں کی آڈیو ز لیک ہوگئیں،ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی لیڈرز کارکنوں کو جناح ہاوس پر اکھٹا ہونے اور پھر ہونےوالے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں۔

اعجاز چودھری اور بیٹے علی چودھری کی آڈیو لیک میں کہا گیاپورا کور کمانڈر ہاوس لاہور تباہ کر دیا ،علی چودھری پوچھتے ہیں گولیاں چلیں؟ اعجاز چودھری کہتے ہیں ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی پھر برسٹ مارا،3لوگوں کو گولیاں لگیں۔

آڈیو میں مزید کہا گیا گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا سارا۔

ایک اور آڈیو میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟،شیخ امتیاز کہتے ہیں ادھر سارے کور کمانڈر ہاوس میں اکھٹے ہوگئے ،صغیر وڑائچ نے پوچھا کور کمانڈر ہاوس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں ہاں پہنچ جائیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم مبینہ آڈیو لیک میں کہہ رہے ہیں میں نے کچھ چیزیں بھیجی ہیں،ہاشم نامی شخص کہتا ہے ایک سیکنڈ میں دیکھتا ہوں،طارق رحیم کہتے ہیں ادھر آئی ایس آئی پر انہوں نے اٹیک کیا آبپارہ پر اور 7،8بندے مارے گئے، ہاشم کہتا ہے میں دیکھتا ہوں۔