اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان جیسے ہی بائیو میٹرک کرانے کیلئے جانے لگے تو پکڑ لیا گیا،ویڈیو ز وائرل ہوگئیں۔
گرفتاری سے چند لمحات قبل کی ویڈیوز و تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کرانے کےلئے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں رینجرز نے حراست میں لے لیا،سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی ویڈیوز اور تصاویر میں موقع پر شور شرابا سنا جا سکتا ہے۔
عمران جیسے ہی بائیو میٹرک کیلئے جانے لگے تو پکڑ لیا گیا،ویڈیو ز وائرل
















