بھائی کےساتھ ہونےوالے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے،بہنیں عمران خان
لاہور( خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے کہا ہے عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں،عمران خان کےساتھ ہونےوالے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے، ظلم کا بدلہ رب لے گا۔
زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا حکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کیا،نواز شریف و دیگر پر بدعنوانی کے کیس تھے، عمران خان نے ملک کےلئے جو کیا وہ قائداعظم کے بعد کسی نے نہیں کیا،عظمیٰ خان نے کہا عمران خان کو اغوا ءکیا گیا ،بھائی گرفتاری کےلئے ذہنی طور پر تیار تھا، بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا،عوام کب تک گھروں میں بیٹھیں گے؟ ،باہر نکلنا ہوگا۔
















