مہنگائی سے پریشان عوام پر موبائل کمپنیوں کے بھی بھرپور وار
لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید/ عکاسی: واحد شہزاد) مہنگائی سے پس چکی عوام پر موبائل کمپنیوں بالخصوص موبی لنک جاز کمپنی نے جاز کیش اور پیکیج میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ عید کے موقع پر اپنے پیاروں کو بھجوانے والی عیدی پر 16 روپے تک فیس وصول کی گئی، 65 روپے والا اکانومی پیکیج 230 روپے کا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں جہاں ہر چیز کی قیمت تقریبا دو گنا ہو چکی ہے وہاں موبائل کمپنی جاز نے اپنے پیکیج میں 6 گنا اضافہ کر دیا ہے اس کے علاوہ جاز کیش میں عوام کے اربوں روپے استعمال کرتے ہوئے موبائل ٹرازکش فیس بھی 16 روپے تک کر دی گئی ہے 49 روپے کے جاز لوڈ پر بھی ایک روپیہ فیس وصول کی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ بجلی، گیس اور دیگر بلز جمع کروانے پر بھی فیس لی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں روزنامہ” مشرق“ لاہور نے عوام سے بات کی تو سلطان ٹاون کے رہائشی مظہر شانی نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ عوام کے اربوں روپے جاز کیش اکاو¿نٹ میں پڑے ہیں ان پر منافع دینے کی بجائے بے رحمانہ فیس کاٹی جا رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ جاز کیش کا بائیکاٹ کرے ٹھوکر نیاز بیگ کے رہائشی وارث نے کہا کہ جاز نے 4 جی کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے۔ ڈیٹا پیکیج کے بعد ون جی بھی نہیں چلتا۔ علامہ اقبال ٹاو¿ن کے رہائشی جمال فاروقی نے کہا کہ بینکوں کی لمبی قطاروں سے بچنے کیلئے جاز کیش کے ذریعے بل جمع کروایا تھا جس پر فیس عائد کر دی گئی ہے حکومت کو چاہیے کہ موبی لنک جاز کمپنی کے خلاف ایکشن لے ان کا آڈٹ کیا جائے جاز صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موبی لنک جاز کمپنی کے ذمہ واجب الادا کھربوں روپے کے ٹیکس فوری طور پر وصول کئے جائیں۔ شادمان کے رہائشی محمد علی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سیم فروخت کرنے کی حد مقرر کرے جاز کو اپنا نیٹ ورک درست کرنے کےلئے کہا جائے جاز کی کال بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے اور 4 جی کے نام پر ان کا نیٹ ورک 2 جی بھی فراہم نہیں کر رہا۔
















