مذاکرات میں ناکامی فسادیوں کی وجہ سے ہوگی،فوادچودھری
لاہور (خبر نگار)رہنما پی ٹی آئی و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے70 فیصد مذاکرات تو پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہم بجٹ سے پہلے اور وہ بجٹ کے بعد الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کی تاریخ کا معاملہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، خواجہ آصف ،احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں،پرویز الٰہی کے گھر پر حملے کے بعد بات چیت ختم کرنے کا بڑا پریشر تھا، عمران خان نے ہدایت دی مذاکرات جاری رکھیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا اگر حکمران بجٹ دیں گے تو پاکستان کی مصیبتوں میں اضافہ ہو گا،اپنا نقطہ نظر سامنے رکھ دیا،2صوبوں کے انتخابات آگے کرنے کیلئے ترمیم کی ضرورت ہو گی، پی ڈی ایم میں ایک دھڑا مذاکرات نہیں چاہتا، مخالفت کرنےوالوں کو مریم نواز کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔
ناکامی پی ڈی ایم فسادیوں کی وجہ سے ہوگی، مذاکرات کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت پر سوال کا جواب تو حکومت نے دینا ہے، ایڈٹ کی ہوئی آڈیوز کی کوئی حیثیت نہیں ۔
















