لاہور( خبر نگار)مذاکرات میں ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ،پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کےساتھ ہونےوالے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک و لانگ مارچ کا عندیہ دےدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاتحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کر لی ،نہیں ہو سکتا آئین کو ردی کا ٹکڑا،عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے ۔
مذاکرات کی ناکامی پر عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں،تحریک کا آغاز یکم مئی سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، نقطہ عروج تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔
مذاکرات میں ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ،پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار
















