لاہور (کرائم رپورٹر)سربراہ ق لیگ و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر رینجرز اہلکار تعینات کر دئیے گئے،ذرائع کے مطابق رینجرز جوانوں کو رہائش گاہ کے داخلی وپچھلے دروازے پر تعینات کیا گیا۔
واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ہونےوالے آپریشن کے دوران پولیس نے شجاعت کے گھر کا دروازہ توڑ دیا تھا، رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ اسی واقعہ کے تناظر میں کیا گیا۔
چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر رینجرز اہلکار تعینات
















