مسیساگا(نمائندہ مشرق)مشہور کاروباری شخصیت ارجمند مقصود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،کینیڈا کے شہر مسیساگا میں پاکستان کے شعبہ صحت عامہ کے مشہور تاجر ارجمند مقصود کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک کی نامور سیاسی و معتبر شخصیات نے شرکت کی، ممبران پارلیمنٹ نسیم بیگ، اقرا خالد، دیپک آنند، کلید رشید، شریف سبوی شامل تھے ۔
کونسل جنرل پاکستان یاسر اقبال بٹ کے ساتھ ساتھ میئر بریمپٹن پیٹرک بران اور مشتاق انجم بھی تشریف آور تھے۔ تقریب میں کینیڈا کے میئر بریمپٹن پیٹرک بران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحت عامہ سے متعلق بہترین کارکردگی پر ارجمند مقصود نے بہترین کام کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح محنت و جذبہ انسانیت کی خدمت کے تحت اس عمل کو جاری رکھیں گے اس کے ساتھ میں آپ کی پاکستان میں صحت سے متعلقہ معیاری ادویات اور صحت سے متعلقہ ضروری اشیا کو بہتر طریقے سے عوام کو مییا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بعد ازاں میئر بریمپٹن پیٹرک بران نے تمام ایم پی، ایم پی پی کی موجودگی میں پاکستان میں صحت عامہ کی بہترین کارکردگی پر ارجمند مقصود کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ارجمند مقصود نے کہا مجھے فخر ہے پاکستان میں صحت کے شعبے میں میری خدمات کو سراہا گیا۔ میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
مشہور کاروباری شخصیت ارجمند مقصود کے اعزاز میں تقریب
















