لاہور ( اپنے رپورٹر سے )فاونٹین ہاﺅس میںانسٹی ٹیوٹ فارمینٹل ہیلتھ کے زیر اہتمام خواتین کی ذہنی صحت کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ میڈیکل سپریننڈنٹ فاﺅنٹین ہاﺅس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ کنسلٹنٹ سائیکا ٹرسٹ ڈاکٹر صائمہ نیاز اور ایگزیکٹو ممبر فاوینٹن ہاﺅس شاہد اے ضیاءکی خصوصی آمد ہوئی جبکہ اس کے علاوہ فاونٹین ہاوس سے وابستہ ایگزیکٹیوممبران، ڈونرز ، فرینڈز آف فاونٹین ہاوس، اسٹاف ممبران، ممبرز (مریضوں) کی فیمیلز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔
ڈاکٹر صائمہ نیاز نے ممبران مریضوں کے لواحقین کو اپنے پیغام میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کہ ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ہم اس پر پورا نہیں اترتے اور اس پر غور نہیں کرتے تو خطرناک صورتحال ہماری منتظر ہے اور خصوصا خواتین اس پر بات کو ضرور ملحوظ خاطر رکھیں کہ جذبات اور غصہ کے ہماری زندگیوں پر کیا برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ماہرین کے مطابق عورتوں میں ذہنی امراض میں دن بدن اضافہ ہونا اس بات کی شنید ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلاءخواتین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ خواتین کو گھریلو طور پر درپیش مسائل ہیں ۔ مثال کے طور پر عورتوں کو اپنی ازواجی زندگی میں مسائل اور طلاق کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عورتیں اس ذہی مریضہ بن رہی ہیں جبکہ متعدد ایسی بھی خواتین ہیں جو کسی اپنے کے غم کو اپنے ذہنوں پر سوار کر لیتی ہیں جس سے وہ اس عارضہ میں مبتلاءہوتی ہیں جس کو ہم پاگل پن کہتے ہیں جبکہ اس کے برعکسن اچھی ذہنی صحت کی حامل خواتین اپنی زندگی کو بامقصد سمجھتی ہیں اور بااعتماد ہونے کے ناطہ وہ ڈپریشن کو اپنے اوپر سوارنہیں کرتیں ۔ غصہ اور ناراضگی اور پریشانی کو خاطر میں نہ رکھتے ہوئے صحت یاب رہتی ہیں۔
آخر میں ڈاکٹر صائمہ نواز نے کہا کہ ذہنی صحت کو مثبت بنانے کے لیے ماہرین کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہماری زندگیوں میں سکون بھی ہوتا ہے اور ہم صحت یاب بھی رہتے ہیں ۔ اگر خواتین نے اس موذی امراض سے نبردآزما ہونا ہے اور اپنی جسمانی روحانی اور ذہنی صحت کو توانا رکھنا ہے تو شکر گزاری مناسب ورزش آٹھ گھنٹے کی نیند سیرو تفریح کو اپنا شعار بنائیں اور خوشحال زندگی بسر کریں ۔
فاونٹین ہاﺅس میں خواتین کی ذہنی صحت کیلئے خصوصی تقریب
















