لاہور( اپنے رپورٹر سے) معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا ہے چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے کہنے پر پی ٹی آئی کی ٹکٹیں ملنے سے ثابت ہوتا ہے عمران خان ،چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کا رابطہ بحال اور فعال بھی ہے ،وزیر داخلہ سے بات کی نجم ثاقب کی آڈیو کی تحقیقات کی جائےں اور نوٹس جاری کیا جائے آپ نے ایک کروڑ 20لاکھ کس حیثیت میں لیا ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاریٹائرمنٹ کے بعد جس شخص کا صاحبزادہ پی ٹی آئی کی صوبائی ٹکٹ کےلئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے لے رہا ہے جب والد صاحب حاضر سرو س ہوں گے تو کیا قیامت برپا کرتے ہوں گے۔
پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ بولی دینے والوں کو ٹکٹیں ملیں ، تاثر عام ہو چکا خواجہ طارق رحیم ،ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ ملکر سہولت کاری میںکردار ادا کر کے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے یں ،کرپشن میں بھی حصہ دار ہیں،پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں فرقہ عمرانیہ ہے ،، فرقہ عمرانیہ لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ باہر کی فرموں کو اربوں دےکر فرقہ عمرانیہ کو پروان چڑھایا گیا ،مذاکرات رسمی کارروائی نہیں ،ہمیشہ ہونے چاہئیں اور مثبت نتیجے کی امید رکھنی چاہیے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















