اسلام آباد () عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سےآگاہ کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا عمران خان کی طلبی کیلئے جاری سمن کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے حاضری یقینی بنانے کیلئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ۔
توڑ پھوڑ کیس ، عمران خان 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
















