اسلام آباد ( ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے پی ڈی ایم نے اقتدار میں رہنے کے لیے فوج سے عدلیہ تک سب کو متنازع بنا دیا۔
ٹوئٹربیان میں فواد چوہدری نے کہا پی ڈی ایم تمام اداروں کو متنازع بنا کر اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔ یہ جماعتیں الیکشن سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کس قانون کے تحت حکم دے کہ انتخابات نہیں ہوسکتے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو واحد صورت سری لنکا ماڈل پر عمل کرنا ہو گا۔ عوام اپنے حقوق سر نڈر نہ کریں۔
عوام اشرافیہ کی پاکستان کو برما یا شمالی کوریا بننے کی خواہشوں پر پانی پھیر دیں گے۔
پی ڈی ایم نے فوج سے عدلیہ تک سب کو متنازع بنا دیا، فواد چوہدری
















